بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے علاقے سے ایک فلسطینی دوشیزہ کو چاقو حملے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے مقامی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایک 18 سالہ فلسطینی لڑکی کو اسرائیلی پولیس نے بیت لحم کے فوجی ناکے پر حراست میں لے لیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق دوشیزہ کے بیگ سے ایک چاقو برآمد کیا گیا تھا۔اسرائیلی فوج کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی نے حراست سے قبل اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی کوشش کی تھی۔
نامعلوم شناخت والی اس لڑکی کو اسرائیلی فوج نے قریبی تفتیشی مرکز میں منتقل کردیا ہے
