(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایک فلسطینی نوجوان نے صیہونیت مخالف کارروائی کے تحت غرب اردن میں الخلیل کے العروب کیمپ پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو صیہونی فوجی زخمی ہوگئے اس کے بعد صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
صیہونی فوجیوں نے گذشتہ رات اور آج غرب اردن میں الخلیل، قلقیلیہ ،جنین شہروں اور مشرقی قدس پر حملوں میں کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی اور چودہ کو گرفتار کر لیا ہے۔اسرائیلی فوجیوں نے اسی طرح منگل کو غرب اردن میں فلسطینی قیدی کے گھر کو ڈھا دیا۔ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں اکتوبر دوہزار پندرہ سے شدت آگئی ہے جو اتنفاضہ قدس شروع ہونے کا باعث بنی ہے۔
تحریک انتفاضہ کے دوران صیہونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر تقریبا دو سو تیس سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی مجاہدین بھی صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں صیہونیت مخالف کارروائیوں میں اب تک تیس سے زیادہ صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔