• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان کی شہادت

پیر 01-08-2016
in فلسطین
0
0Pala2060
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ چیک پوسٹ پر پانچ اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ قابض فوجیوں نے حسب معمول دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے یہودی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔

ادھر فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوارہ چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت رامی عورتانی کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 31 سال ہے۔

ادھر صہیونی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نابلس میں ایک چاقو بردار فلسطینی اسرائیلی فوج کی گشتی پارٹی کے قریب قریب اپنے موٹرسائیکل پر جا رہا تھا۔ اس دوران اس نے چاقو سے ایک اسرائیلی فوجی پر حملے کی کوشش کی جس پر فوجیوں نے اس پر فائرنگ کر دی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی نوجوان کے چاقو کے حملے میں اسرائیلی فوجی محفوظ رہے ہیں، تاہم گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے جاری صیہونیت مخالف تحریک انتفاضہ قدس کے دوران دو سو تیس سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسی مدت کے دوران صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم سولہ ہزار فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ صہیونی فوجیوں کے مجرمانہ اقدامات کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں نے بھی تینتیس صیہونیوں کو ہلاک کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان کی شہادت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.