رام اللہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید گیارہ فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں گھر گھر تلاشی کے دوران أحمد إبراهيم جوابرة، ويحيى الهور، وقصي جوابرة، بعلین سے إسماعيل أبو رحمة،Â اور محمد الشرباتيÂ کو حراست میں لے لیا۔ادھر بیت المقدس میں عیسیویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے محمد جهاد عليان، ومحمد زكريا عليان، ووديع داود عليان، وفايز محيسن اور محمد عامر محمود کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔