جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جنگی مشقوں کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں المطلہ اور المغیر قصبوں میں اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے گھس کر مشقوں کی آڑ میں فلسطینیوں آبادی پر چھاپے مارے اور گھروں میں داخل ہو کربچوں اور خواتین کو ہراساں کیا۔نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری پہاڑی علاقوں میں پھیل گئی اور جنگی مشقوں کی آڑ میں جگہ جگہ فوجی گاڑیاں اور جنگی آلات پہنچا دیے۔
نامہ نگار کے مطابق ایک ماہ سے اسرائیلی فوج وقفے وقفے سے اس علاقے میں مشقیں کررہی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔