• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 27 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، حماس رہنما سمیت کئی فلسطینی زیرحراست

پیر 13-08-2018
in فلسطین
0
0Pala11700
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران سیکیورٹی اداروں کو مطلوب افرادکوحراست میں لیا گیا ہے۔

تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے گھروں میں لوٹ مار کی گئی اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی گئی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی شہر کنین میں ایک کارروائی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ رام اللہ سے بھی اسلحہ ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جنین میں جبع کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مقامی رہنما نزیہ ابو عون اور ان کے بیٹے اسلام ابو عون کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ دونوں پہلے بھی اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی بھاری نفری نے ابو عون کے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد گھر میں تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا اور طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی اوردیگر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔

کلب برائے اسیران کے مطابق صیہونی فوج نے سابق اسیر مہنا شرقاوی کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے آج سوموار کو غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ، جنوبی شہر بیت لحم، الخلیل، القبیبہ اور جنین میں الزبابدہ کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، حماس رہنما سمیت 23 گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.