غرب اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں اتوار کے روز چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ قابض اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کےÂ دوران غرب اردن کی حسن بلدیہ کی شاہراہ 60 پر مبینہ کار پر حملے کرنے والے فلسطینی بھِی گرفتار شدگان میں شامل ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طولکرم کے پناہ گزین کیمپ نور شمس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے۔اسرائیلی فوج دو فلسطینی اسیران عبداللہ اور رامی فودہ کے گھر پر ان کے بھائی کو اغوا کرنے کےلیے حملہ آور ہوئی۔ اسرائیلی فوج کے گھر پر حملے کے نیتجے میں اسیران کے والد کو شدید گھبراہٹ کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے پناہ گزین کیمپ سے مزید دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی دوران بیتÂ لحم سے اسرائیلی فوج نے چار فلسطینی جن کی عمریں بیس سال لگ بھگ تھیں، کو ان کےگھروں پر حملہ کر کے گرفتار کیا۔ اسرائیلی فوج کے افسروں نے ایک بائیس سالہ فلسطینی مھدی ابیات کے گھر پر حملے اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد اسے غوص عتصیون کیمپ میں تفتیش کے لیے حاضر ہونے کا حکم نامہ جاری کیا۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی اور الخلیل کی شمالی بلدیہ بیت امر میں اسرائیلی فوج کے ساتھÂ ہونے والی جھڑپوں کے دوران بچوں سمیت درجنوں فلسطینیوں کو سانس میں دشواری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔