الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے شمالی قصبے بیت امر میں ایک مظاہرے کے دوران چار فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت امر میں ایک ریلی نکالنے والے فلسطینیوں پر دھاتی گولیوں اور براہ راست آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی زخمی ہوگئے۔مقامی سماجی کارکن محمد عوض نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے بیت امر، مثلثی الطربقیہ اور العین میں جگہ جگہ دیواروں پر انتباہی پوسٹر آویزاں کیے جن پر فلسطینیوں کو مزاحمتی سرگرمیوں پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں نوجوانوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔