سلفیت (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں دیر بلوط کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے پھل دار باغات میں موجود سیکڑوں درخت کاٹ ڈالے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی حکام نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران دیر بلوط کے مقام پر زیتون، اخروٹ، انجیر اور انگور کے 350 پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تلف کردہ باغ مقامی فلسطینی شہری ادریس جبارہ عبداللہ کا بتایا جاتا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے لیشم صیہونی کالونی کی توسیع کے لیے مقامی فلسطینی اراضی کی کھدائی اور مویشیوں کا ایک باڑہ بھی تباہ کردیا ہے۔
Â