وادی اردن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے وادی اردن میں بردلہ کے مقام پر موجود پانی کے پائپ بھی چھین لیے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بردلہ کے مقامی فلسطینی شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی کے پائپ خرید کر قصبے میں پہنچائے جنہیں ایک قریبی پانی کے نالے تک بچھایا جانا تھا مگر صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو پائپ لائن بچھانے سے روکنے کے ساتھ ان کے لائے گئے پائپ بھی غصب کرلیے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینیوں کے پائپ غصب کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اسرائیلی فوج اور صیہونی آباد کار آئے روز فلسطینیوں کی املاک پر غاصبانہ قبضہ کرتے اور فلسطینی کسانوں کو ان کی قیمتی اراضی اور املاک سے محروم کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ وادی اردن میں فلسطینی آبادی کی تعداد 10 ہزار ہے۔ ان میں سے زیادہ تر فلسطینی گلہ بانی اور زراعت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔