• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج نے سرحد کے قریب سرنگ میں تلاش سے روک دیا

جمعہ 03-11-2017
in فلسطین
0
0Pala9087
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ سوموار کو غزہ میں دیر البلح کے مقام پر ایک سرنگ پر اسرائیلی بمباری کے دوران لاپتا ہونے والے پانچ مزاحمت کاروں کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے کے درمیان کھودی گئی سرنگ میں اسرائیلی فوج نے اپنے زیرتسلط علاقے تک امدادی ٹیموں کو رسائی دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد تلاش کا عمل معطل ہوگیا۔

فلسطینی شہری دفاع اور حکومت نے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس سے اپیل کی تھی کہ وہ صیہونی حکام سے اس حوالے سے بات چیت کرے۔ تاہم صیہونی حکام نے سرحدی حفاظتی باڑ کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں کی سرنگ میں تلاشی کی اجازت نہیں دی۔

ریڈ کراس کے حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کی طرف سے ابھی تک کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا۔ اس لیے امدادی ٹیموں کو سرحدی علاقے میں لانا خطرناک ہوگا۔

قبل ازیں فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمد المیدنہ نے کہا تھا کہ سرنگ میں لاپتا ہونے والے پانچ مجاھدین کی تلاش کا عمل روک دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو دیر البلح کے مقام پر اسرائیلی طیاروں نے ایک سرنگ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں سرنگ میں موجود سات مجاھدین شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے تھے جب کہ پانچ مجاھدین کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے سرنگ کا ایک حصہ تباہ ہوچکا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج نے سرحد کے قریب سرنگ میں تلاش سے روک دیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.