الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غاصب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل تاریخی مقامات کے دورے پر آئے عالمی پارلیمانی وفد کو شہر سے نکال دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایکشن فاؤنڈیشن برائے امن وانصاف کے ڈائریکٹر عیسیٰ عمرو نے بتایا کہ 11 رُکنی پارلیمانی وفد کو پرانے الخلیل سے بے دخل کردیا۔ یہ وفد مسجد ابراہیمی، حارۃ السلائمہ، البرکہ، مدرسہ ابراہیمی اور شاہراہ شہداء کے دورے پر تھا۔انہوں نے بتایا کہ تل الرمیدہ کالونی میں موجود عالمی پارلیمانی وفد کو نکال باہر کیا گیا۔ صیہونی فوج کی طرف سے پارلیمانی وفد سے کہا گیا عالمی وفد ممنوعہ فوجی علاقے میں داخل ہوگیا تھا جسے وہاں سے نکال دیا گیا ہے۔