الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ہلال احمرفلسطین کی ایمبولینس میں سوارایک زخمی فلسطینی شہری کو گاڑی سے اتار نے کے بعد حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے العروب کیمپ میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوا جسے ہلال احمر کی ایمبولینس میں ڈال کر اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اسے حراست میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری کو خون میں لت پت حالت میں بیت لحم میں ایمبولینس میں ڈالا گیا۔
