جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک کارروائی کے دوران اسلامی جہاد کے مقامی رہنما الشیخ بسام السعدی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے سوموار کی شام جنین شہر میں اسلامی جہاد کے رہنما کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلامی جہاد کے رہنما بسام السعدی کو حراست میں لے لیا گیا۔خیال رہے کہ الشیخ بسام السعدی اسرائیلی فوج کو کئی سال سے مطلوب تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے اسرائیلی فوج کی طرف سے کئی بار چھاپے مارے گئے مگر صیہونی فوج انہیں حراست میں لینے میں ناکام رہی تھی۔
