فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجÂ نے مسجد الاقصیٰ میں بدھ کو صیہونی شرپسندوں نے دن کے پہلے حصے میں دسیوں صیہونیوں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ قبلہ اوّل پر دھاوا بولنے والوں میں 20 اسرائیلی پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس اداروں کے سول کپڑوں میں ملبوس عہدیدار بھی شامل تھے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران درجنوں صیہونی شرپسندوں نے مسجد اقصیٰ کی کھلے عام بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی شرپسندوں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی اسرائیلی فولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اوّل میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہو گئے اور انہوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔