رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مقبوضہ بیت المقدسÂ میں العیسویہ کے مقام پر صیہونیی آباد کاروںÂ فلسطینیوں کی کھڑی گاڑیوں پر عبرانی زبان میں اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی۔
 فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کردیے اور گاڑیوں پر اور گھروں کی دیواروں پر عبرانی زبان میں نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ کی۔مقامی فلسطینی سماجی کارکن ابو حمص نے بتایا کہ صیہونی کالونی کے آباد کاروں نے العیسویہ میں فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کردیے اور گاڑیوں پر عبرانی زبان میں فلسطینیوں، مسلمانوں اور عربوں کے خلاف نفرت آمیز نعروں کی چاکنگ کی۔
خیال رہے کہ صیہونی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی املاک پر حملوں کا سلسلہ روز کا معمول ہے۔ آئے روز صیہونی شرپسند فلسطینیوں کی گاڑیوں، گھروں اور دیگر املاک پر حملے کرکے انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔