نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی آباد کاروں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک مقامی سماجی کارکن پر وحشیانہ تشدد کیا اور ان کی گاڑی پر سنگباری اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے اس کی توڑ پھوڑ کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی شرپسندوں نے نابلس کے جنوبی علاقے بیتا میں واقع ایک گاڑی پر سنگ باری کی اور انہیں گاڑی روکنے پر مجبور کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دسیوں صیہونی آبادکاروں نےÂ سڑک پر جمع ہو کر فلسطینی راہ گیروں اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔ اس موقع پر صیہونی شرپسندوں نے ایک مقامی سماجی کارکن زکریا السدۃ پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ السدہ کے چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد انہیں ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
صیہونی آباد کاروں کے حملے اور سنگ باری سے ان کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔