نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج اور پولیس کی نگرانی میں سیکڑوں کی بڑی تعداد نے صیہونی آباد کاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میںÂ حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کاروں کو بسوں کے ذریعے بدھ کو علی الصباح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر لایا گیا۔قبل ازیں اسرائیلی فوج کی بیسیوں گاڑیوں نے نابلس پر دھاوے بولے اور شہریوں کو زدو کوب کیا گیا۔ صیہونی آباد کاروں کے دھاوے کے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے صیہونیوں کو مقدس مقام میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو صیہونی فوج اور پولیس نے فلسطینی شہریوں پر تشدد کرکے انہیں منتشر کردیا۔
شمالی نابلس میں بلاطہ قصبے، شاہراہ عمان اور بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے اطراف میں چھاپے مارے۔
