مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی آباد کاروں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہو کے اس مسجد کی ایک بار پھر بے حرمتی کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی حمایت سے منگل کے روز درجنوں صیہونی آباد کار مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہو گئے جہاں انھوں نے جارحیت کا مظاہرہ کیا۔غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی آباد کاروں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو اب تک بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے اس مقدس مقام اور شہر بیت المقدس کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانا ہے۔
