• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی حکومت غزہ پٹی پر جارحیت سے باز رہے: حماس اور جہاد اسلامی کا انتباہ

جمعرات 29-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5487
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ پٹی پر نیا حملہ شروع کیا تو اسے فلسطین کی مزاحمتی فورسز کے دنداں شکن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس نے دو ہزار آٹھ اور نو میں غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی بائیس روزہ جنگ کے آغاز کی برسی کے موقع پرایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کا جنگ شروع کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے لیکن اگر صیہونی حکومت نے ملت فلسطین پر حملہ کرنے اور فلسطینیوں کا خون بہانے کے بارے میں سوچا تو اسے اپنی توقع سے زیادہ شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حماس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت و استقامت اور شجاعت بائیس روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی جارحیت رکنے کا باعث بنی اور یہ جنگ حماس کو ختم کرنے اور ملت فلسطین کو مزاحمت سے الگ کرنے جیسے اپنے مقاصد کو حاصل کیے بغیر ختم ہو گئی۔

تحریک جہاد اسلامی کے ایک رہنما داؤد شہاب نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت دو ہزار آٹھ یا بعد کی جنگوں میں اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور فلسطینی مزاحمت آج ماضی سے زیادہ طاقتور ہے اور وہ صیہونی حکومت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی بائیس روزہ جنگ ، ستائیس دسمبر دو ہزار آٹھ کو شروع ہوئی جس میں چودہ سو سے زائد فلسطینی شہید جبکہ کم از کم چار ہزار زخمی ہوئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی حکومت غزہ پٹی پر جارحیت سے باز رہے: حماس اور جہاد اسلامی کا انتباہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.