رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہری نے صیہونی حکام کی طرف سے حراست ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مطابق 28 سالہ محمد حسین شلش نے دو ہفتے قبل انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ انہوں نے یہ ہڑتال اس وقت شروع کی تھی جب صیہونی فوج نے اس کی قید میں مزید چار ماہ کی تجدید کی تھی۔قدس پریس کے مطابق اسیر محمد حسین شلش کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے بیت عوا قصبے سے ہے۔Â یہ ان کی اسرائیلی جیل میں پہلی قید نہیں۔ وہ چھ سال اسرائیلی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اسرائیلی فوجی عدالت’عوفر‘ نے ایک 13 سالہ فلسطینی بچے کو 45 ماہ قید اور تین ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
