رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکام نے عسقلان نامی قید خانے میں پابند سلاسل تمام فلسطینی اسیران کو دوسرے جیلوں میں منتقل کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ امور اسیران کے مندوب کریم عجوۃ نے بتایا کہ عسقلان جیل کی انتظامیہ نے تمام عسقلان جیل میں قید تمام فلسطینی اسیران کو دوسری جیلوں میں منتقل کردیا ہے۔عجوۃ کا کہنا تھا کہ عسقلان جیل سے اسیران کی دوسری جیلوں میں منتقلی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عسقلان میں کئی سو فلسطینیوں کو قید کیا گیا تھا۔
