مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ نے عیساویہ قصبے میں موجود ایک فلسطینی شہری کے گھر کو مسمار کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی املاک کے مالک خلیل علی نے صحافیوں کو بتایا کہ بلدیہ کے حکام نے ان کو بغیر پرمٹ تعمیرات کے الزام میں گھر گرانے کا حکم دیا تھا۔اس 250 سکوائر میٹر کے گھر کی تعمیر کے لئے تقریبا ایک کروڑ پاکستانی روپے کا خرچہ کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سلوان کے علاقے میں سال 2017 کے دوران 116 گھروں کو مسمار کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 241 رہائشی بے گھر ہوگئے تھے۔
