رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی انسانی حقوق کی سرکاری کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اسرائیل پر مریض قیدیوں کے حقوق کو پامال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکام زیرحراست فلسطینی مریضوں کے ساتھ منظم انداز میں غیرانسانی سلوک کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ دوران حراست انہیں غیرانسانی اور نا مناسب ماحول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے علاج معالجے اور طبی سہولیات کے معاملے میں دانستہ لا پراہی برتی جا رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانون 17 فلسطینی امراض کا شکار ہیں۔Â انہیں الرملہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ اسپتال فلسطینی مریض اسیران کو رکھنے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد اسپتال میں بھی فلسطینی قیدیوں کو کسی قسم کی طبی سہولت نہیں دی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں اسیر ایاد حریبات کی تشویشناک طبی حالت پر گہری تشویش اور خدشات کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سنہÂ حریبات 2014ء سے کئی موذی امراض کا شکار ہے اور اسے مسلسل وہیل چیئر پر رکھا گیا ہے۔ وہ خود سے اپنے سہارکھڑے ہونے کی سکت بھی نہیں رکھتا۔
رپورٹ کے مطابق عوفر جیل میں قید 52 سالہ اسیر جمال حمامرہ امراض قلب، معدے اور شریانوں کی بیماری کے شکار ہیں۔ 28 سالہ اسیر نضال ابو عیاش نفسیاتی اور ذہنی امراض کے ساتھ کئی جسمانی عوارض میں مبتلا ہیں۔