رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسیران اور جیل سے رہائی پانے والوں کی نمائندہ انجمن نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ جیل میں قید فلسطینی اسیر عزیز عویسات کی حالت برین ہیمرج کی وجہ انتہائی غیر ہو گئی ہے اور وہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عویسات کے کومہ میں چلے جانے کہ وجہ سے ان کی ہسپتال منتقلی انتہائی ضروری ہو گئی ہے۔ایشل جیل میں قید عزیز عویسات پر جیل انسپکٹروں کو ایک لڑائی کے دوران چھرا گھونپنے کا الزام ہے۔ رپورٹ میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ جیلر نے عویسات پر اس وقت تشدد کیا جب انہیں نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا۔
۔واضح رہے کہ فلسطینی اسیر عزیز عویسات کو مقبوضہ بیت المقدس سے 2014 کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 30 سال کی سزا سنائی گئی ہے