رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی نے انسانی حقوق کے اداروں کی معاونت سے عالمی فوج داری عدالت میں ایک درخواست دی ہے جس میں عالمی عدالت سے فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جنگی جرائم کی تحقیقات کرے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے عالمی فوج داری عدالت کی پراسیکیوٹر جنرل فاتو بنسودہ کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت فلسطینی بچوں کے خلاف جاری مظالم کا نوٹس لے۔درخواست میں 19 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے ہاتھوں گرفتار کی گئی 16 سالہ فلسطینی بچی عہد تمیمی کا حوالہ دیا گیا ہے جسے صیہونی فوج نے تمام عالمی اداروں، بچوں کے حقوق اور قوانین اور جنیوا معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے سے حراست میں لے رکھا ہے۔
ریاض المالکی کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف نسل پرستانہ جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے منظم جرائم اور انتقامی کاررائیاں عالمی فوج داری عدالت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد سات ہزار ہے۔ ان مین سے 400Â بچےÂ ہیں جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔ دوران حراست ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔ پابند سلاسل اسیران میں 450 انتظامی قید اور فلسطینی مجلس قانون ساز کے 12 منتخب ارکان بھی قید ہیں۔
