نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں عقربا کے مقام پر صیہونی آباد کاروں نے دو فلسطینی شہریوں پر قاتلانہ حملہ کیا تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں نےÂ فلسطینی شہریوں کیÂ گاڑیوں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی بے قابو ہو کرالٹ گئی۔زخمی فلسطینیوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ گاڑی کو حادثہ صیہونی آباد کاروں کے حملے کے باعث پیش آیا۔ صیہونی شرپسند حادثے کے ذریعے انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم وہ محفوظ رہے۔
