مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے درجنوں صیہونی آباد کاروں نے اتوار کے روزÂ پولیس کی بھاری تعداد میں مسجد اقصیٰ پر ہلہ بول دیا۔ خبر رساں ادارے "قدس پریس” کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری کی نگرانی میں تقریباً 57 آباد کاروں پر مشتمل جتھہ مراکشی دروازے کی جانب سے مسجد میں داخل ہوا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کاروں مسجد اقصیٰ کے صحن میں آزادانہ پھرتے رہے اور انھوں نے صحن میں تلمودی عبادات بھی ادا کیں۔ اس موقع پر انھیں نام نام نہاد "ٹیمپل مونٹ” کی خود ساختہ تاریخ سے متعلق پریزنٹیشن بھی دی گئی۔اسرائیلی پولیس نے حال ہی میں صبح کے وقت مسجد اقصیٰ آنے والے فلسطینیوں پر عائد پابندیوں میں مزید سختی کی ہے۔ صیہونی پولیس عموماً صبح کے وقت مسجد اقصیٰ کی زیارت کو آنے والے فلسطینیوں کے شناختی کارڈ ضبط کر لیتی ہے تاکہ وہ زیادہ دیر مسجد میں نہ ٹہر سکیں۔ اسرائیلی پولیس صیہونی آباد کاروں کی اشتعال انگیز دراندازیوں پر احتجاج اور ان سے ہاتھا پائی کرنے والے فسلطینیوں کو فی الفور حراست میں لے لیتی ہے۔
صیہونی آباد کاروں کی مزید تعداد مسجد اقصیٰ میں دوپہر کے وقت بھی آن دھمکتی ہے کیونکہ اسرائیلی حکام نے انہیں بعد از دوپہر بھی قبلہ اوّل میں در اندازی کی اجازت دے رکھی ہے۔