جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں صیہونی آباد کاروں نے ایک سولہ سالہ فلسطینی بچے پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں اسے گہری چوٹیں آئی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے جنین گورنری کے علاقے الفندقومیہ میں 16 سالہ ایاد عبدالرحمان یوسف سلامہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بچے پر اس وقت تشدد کیا گیا جب وہ سیلہ الزھر کے مقام پر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل کود میں مصروف تھا۔سیلہ الزھر قصبے کے چیئرمین اسعد حنتولی نے بتایا کہ ’حومیش‘ صیہونی کالونی سے آئے تھے۔ زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں ایک مقام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب صیہونی شرپسندوں نے کسی نہتے فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اس واقعے سے دو روز قبل بیت المقدس میں مسلح صیہونی جتھے نے ایک فلسطینی شہری پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔
