الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں تاریخی مسجد الابراہیمی شریف کے قریب ایک صیہونی شرپسند نے پانچ سالہ فلسطینی بچی کار تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرانے بیت المقدس میں صیہونی آباد کار تلمودی شعائر کی ادائی کے بعد وہاں سے جا رہے تھے۔مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ایک صیہونی آباد کار نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے گذرتے ہوئے علی علاء ابو میالہ کو زخمی کردیا۔
زخمی بچے کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
