مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی ذرائع نے کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی آباد کاروں نے مسجدالاقصی میں داخل ہو کر مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی ایک بار پھر بے حرمتی کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسجدالاقصی میں داخل ہونے والے صیہونیوں میں مقبوضہ فلسطین کی پارلیمنٹ کا ایک ممبر بھی شامل ہے۔فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کے روز غاصب صیہونی آباد کار باب المغارجہ سے مسجدالاقصی میں داخل ہو گئے اور وہاں جارحیت کا مظاہرہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ان غاصب صیہونی آباد کاروں کو غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔
تین سو زائد صیہونیوں نے مسجدالاقصی میں داخل ہونے کے بعد وہاں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا۔
دوسری جانب صیہونی سیکورٹی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ تحریک حماس کی جانب سے تجرباتی طور پر سات میزائل فائر کئے گئے ہیں۔