نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں غاصب صیہونیوں نے وحشیانہ تشدد کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید اور اس کے شوہر کو زخمی کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کو علی الصباح صیہونی آباد کاروں نے 45 سالہ عایشہ محمد طلال رابی کو نابلس کے جنوب میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں کارمیں سوار دونوں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔ صیہونی آبادکاروں نے آگے بڑھ کر کار میں زخمی حالت میں پڑی خاتونÂ کے سرپر پتھر مار کر اسے شہید کردیا۔فلسطینی ہلال احمر کے مطابق ہفتے کو صیہونی آباد کاروں نے رابی کے پر پتھر مارکراسے شدید زخمی کیا۔ سنگ باری کے نتیجے میں اس کے شوہر بھی زخمی ہوئے۔ بعد ازاں اسپتال لے جاتے ہوئے زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون اور اس کے شوہر کو ابن سینا اسپتال کے شعبہ حادثات میں منتقل کیا گیا مگر وہ اس وقت تک دم توڑ چکی تھی۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج رابی کے بھائی کو بھی شہید کرچکی ہے۔ صیہونیوں کی اس منظم غنڈہ گردی کے خلاف علاقے میں سخت غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔