مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی آباد کاروں نے بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام ‘مسجد اقصیٰ’ پر دھاوا بول دیا اور اس کے احاطے میں داخل ہوکر مسجد کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تقریبا 150 صیہونی آباد کاروں کا ایک گروہ اسرائیلی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں المغاربہ گیٹ سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگیا اور انہوں نے مسجد کے احاطے میں تلمودی رسومات ادا کرنے کی کوشش کی۔اس موقع پر فلسطینی نمازیوں اور بیت المقدس کے شہریوں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید زدو کوب کرتے ہوئے سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کیا گیا۔ متعدد نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کے وقت ان کے شناختی کارڈ سے محروم کردیا گیا۔
اسلامی اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے صیہونی آباد کاروں کی حرکت کے بعد المغاربہ گیٹ کو مکمل طور پر بند کردیا۔