بیت اسحاق – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینیوں پر صیہونی آباد کار کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک صیہونی آبادکار نے منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے علاقے بیت اسحاق کے قریب فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
گزشتہ روز بھی ایک صیہونی آباد کار نے جنوب مشرقی بیت لحم میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا تھا۔مسجدالاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے پے در پے حملوں کے بعد اکتوبر دوہزار پندرہ سے تحریک انتفاضہ قدس کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں تین سو بیس فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
