مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ نے فلسطینی نوجوان کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعےکی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مبدوب برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میلادینوف نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینی فوٹو جرنلسٹ کا وحشیانہ قتل قابل مذمت ہے اور اقوام متحدہ اس واقعے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس افسوسناک اور المناک قتل کی فوری تحقیقات کرائے اور اقوام متحدہ کو اس تحقیقات سےآگاہ کرے۔ نیز فلسطینی نوجوان کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
خیال رہے کہ جمعرات کو صہیونی شرپسندوں کے تشدد سے ایک 23 سالہ فلسطینی صحافی معتز حسین ھلال بنی شمسہ شہید اور اس کا ساتھی مجدیی اشتیہ زخمی ہوگیا تھا۔ دونوں کو صہیونی آباد کاروں نے اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک صحافی کی موت واقع ہوگئی۔
