• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی مظالم،شدید سردی میں فلسطینی قیدی گرم کپڑوں سے بھی محروم!

اتوار 18-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5373
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سردی کا موسم آتے ہی اسرائیلی زندانوں میں ڈالے گئے ہزاروں فلسطینیوں کی مشکلات دو چند ہو جاتی ہیں۔ صہیونی جیل انتظامیہ  فلسطینی قیدیوں کے ساتھ انتقامی پالیسی کے تحت انہیں گرم کپڑوں سے بھی محروم رکھتی ہے جس کے نتیجے میں قیدی شدید سردی میں وقت گذارنے کے ساتھ ساتھ کئی موسمی بیماریوں کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی درجن بھر جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر صہیونی جیل انتظامیہ کی انتقامی پالیسی اور سخت سردی کا ایک ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔

صہیونی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کو جیل کی کوٹھڑیوں میں نہ صرف گرم ماحول فراہم کرنے کی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے بلکہ قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کی طرف سے فراہم کردہ گرم کپڑے تک چھین لیے جاتے ہیں۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ حوارہ جیل میں پابند سلاسل اسیران نے شکایت کی ہے کہ سردی کا موسم آتے ہی صہیونی جیل انتظامیہ نے نہ صرف یہ کہ ان کے گرم کپڑے ان سے چھین لیے ہیں بلکہ کھانا بھی کم کردیا ہے۔ روزانہ اسرائیلی جیل انتظامیہ ایک نئے انداز میں قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کرتی ہے۔ اسیران کے اہل خانہ کی جانب سے فراہم کردہ گرم کپڑے تک اسیران سے چھین لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی تمام جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ اسی طرح کی ظالمانہ بدسلوکی کا سامنا ہے۔ قیدیوں کو گرم کپڑے فراہم کیے جاتے ہیں اور نہ انہیں سردی کم کرنے کے لیے کوئی دیگر سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ الٹا اسیران کو ان کے گھروں کی طرف سے بھجوائے گئے کپڑے ان سے چھین لیے گئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی مظالم،شدید سردی میں فلسطینی قیدی گرم کپڑوں سے بھی محروم!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.