• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی مظالم کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے

ہفتہ 26-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5159
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری، صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور دیوار فاصل کے خلاف ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حسب معمول طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں پرامن مظاہرین زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ، قلیلیہ، کفر قدوم، نعلین اور بعلین سمیت کئی دوسرے مقامات پر صہیونی ریاست کی دہشت گردی اور یہودی آباد کاری کے خلاف جلوس نکالے گئے۔

فلسطین کے علاقے کفر قدوم میں سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے ’’قدومیم‘‘ یہودی کالونی کی وجہ سے 14 سال سے بند شاہراہ کے کھولنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر شاہراہ فوری طور پر کھولنے کے مطالبات درج تھے۔

کل جمعہ کے روز بھی غرب اردن کے کئی شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد فلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے۔

پرامن مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں افراد زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔ مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

کفر قدوم میں مقامی رابطہ کمیٹی کے رکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ صہیونی فوج نے ایک مقامی فلسطینی شہری حکم ابو خالد کا زیرتعمیر مکان قبضے میں لے لیا اور اس مکان کو فلسطینی مظاہرین کے خلاف آنسوگیس کی شیلنگ کے لیے ایک چوکی کے طور پراستعمال کرتے رہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی مظالم کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.