جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوجیوں نے جمعہ کے روز جنین شہر کے الجلامہ ناکے پر ایک معذور فلسطینی نوجوان پر حملہ کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوجوان کو اسرائیلی فوج نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے اس حملے کی یہ توجیح پیش کی ہے کہ نوجوان اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو مان نہیں رہا تھا۔اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں عارضی اور مستقبل ناکوں کا ایک جال بچھا رکھا ہے جس کے ذریعے سے فلسطینی دیہات اور قصبات کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرکے فلسطینی کی نقل وحرکت کو محدود کیا جاتا ہے۔
