مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کے پانچ رہائشی مکانات کو منہدم کردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجی نے صبح مشرقی بیت المقدس کے علاقے زعیم ٹاؤن میں داخل ہوئے اور فلسطینیوں کے پانچ مکانات کو سامان سمیت منہدم کردیا۔اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں صہیونی بستیوں کی تعمیر کی غرض سے انہدامی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے بھی ایک نسل پرستانہ اقدام کے تحت صیہونی بستیوں کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کے مکانات مہندم کرنے کا بل ابتدائی طور پر منظورکرلیا ہے ۔
اس بل کو بدھ کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا اور آئندہ چھے ماہ بعد اس بل پر عملدرآمد شروع ہوگا۔