• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج کے ہاتھوں دو بچوں سمیت گیارہ فلسطینی اغوا

روزانہ کی بنیاد پر صہیونی فورسز کےچھاپوں کے دوران، فلسطینی خاندانوں کو یا تو دہشت گردی، گرفتاری یا قتل کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

جمعرات 04-05-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج کے ہاتھوں دو بچوں سمیت گیارہ فلسطینی اغوا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی فورسز نے علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی چھاپوں  کے دوران دو بچوں سمیت گیارہ فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔

فلسطینی مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غیر قانونی صہیونی فورسز کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کےمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دو بچوں سمیت گیارہ  فلسطینیوں کو اغوا کرلیا، اغوا ہونے والوں میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن عزام سلحب اور ان کے تین بیٹے مالک، عبداللہ اور حمزہ بھی شامل ہیں جن کو الخلیل میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں نے البریح پر حملہ کیا اور حالیہ انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کاٹ کر رہا ہونے والے مصطفیٰ القادی کو بھی اغوا کر لیا۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ  صہیونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں تلکرم میں بھی ایک فوجی حملہ کیا جس میں دو بچوں کو اغوا کیا گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران چار نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔

روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی قابض فوج مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر صبح کے وقت چھاپے مارتی ہے اور فلسطینی خاندانوں کو دہشت زدہ کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوجی چھاپوں کے دوران، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی خاندانوں کو یا تو دہشت گردی، گرفتاری یا قتل کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Tags: اسرائیلیصہیونیفلسطینیمغربی کنارہمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.