(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی فورسز نے علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی چھاپوں کے دوران دو بچوں سمیت گیارہ فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔
فلسطینی مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غیر قانونی صہیونی فورسز کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کےمختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دو بچوں سمیت گیارہ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا، اغوا ہونے والوں میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن عزام سلحب اور ان کے تین بیٹے مالک، عبداللہ اور حمزہ بھی شامل ہیں جن کو الخلیل میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں نے البریح پر حملہ کیا اور حالیہ انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کاٹ کر رہا ہونے والے مصطفیٰ القادی کو بھی اغوا کر لیا۔
ذرائع نے نشاندہی کی کہ صہیونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں تلکرم میں بھی ایک فوجی حملہ کیا جس میں دو بچوں کو اغوا کیا گیا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران چار نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔
روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی قابض فوج مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں پر صبح کے وقت چھاپے مارتی ہے اور فلسطینی خاندانوں کو دہشت زدہ کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوجی چھاپوں کے دوران، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی خاندانوں کو یا تو دہشت گردی، گرفتاری یا قتل کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔