• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کے مہلک گیس کے حملے میں شیرخواربچی سمیت متعدد زخمی

منگل 09-08-2016
in فلسطین
0
0Pala3057
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مہلک گیس کا چھڑکاؤ کیا جس کے نتیجے میں ایک شیرخوار بچی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید ایک درجن سے زاید فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس میں سلوان قصبے کی بطن الھویٰ کالونی میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں کے گھروں پر مہلک گیس کا اسپرے کیا گیا جس کے نتیجے میں آٹھ ماہ کی بچی آسیہ جاداللہ الرجبی سمیت متعدد افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ مہلک گیس کےحملے سے متاثرہ بچی اور دوسرے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بچی کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قابض فورسز نے بطن الھویٰ اور دیگر مقامات میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ الحارہ الوسطیٰ کے مقام پر تلاشی کےدوران صہیونی فورسز نے شیرخوار بچی کے والد جاداللہ الرجبی کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کے ساتھ اہل خانہ کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ صہیونی حکام کی طرف جاداللہ کو آج حراستی مرکز بھی طلب کیا گیا ہے۔

صہیونی فورسز نے سلوان میں راس العامود کالونی میں اسماعیل العباسی نامی شہری کے گھر پربھی دھاوا بولا اور گھرمیں اشتعال انگیز انداز میں تلاشی لی اور توڑپھوڑ کی۔ قبل ازیں سوموار کی شام اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے قریب سے ایک بچے سمیت کم سے چار شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ادھر مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج منگل کے روز بھی اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہم جاری رہی۔ کریک ڈاؤن میں مزید 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کے مہلک گیس کے حملے میں شیرخواربچی سمیت متعدد زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.