• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی گرفتاری مہم، حماس رہنما کو پیشی کا نوٹس

اتوار 08-10-2017
in فلسطین
0
0Pala8822
0
SHARES
4
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں آج اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں فلسطینی شہریوں کی گرفتاری مہم کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک مقامی رہنما کو انٹیلی جنس ادارے کے مرکز میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ’عسکر‘ پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ نابلس ہی میں عورتا قصبے میں صہیونی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اتوار کو عسکر پناہ گزین کیمپ کا گھیراؤ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی 15 گاڑیوں نے کیمپ کا گھیراؤ کیا اور فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں زدو کوب کیا گیا۔ اس دوران کیمپ سےتین فلسطینی گرفتار کیے گئے جن کی شناخت مجد عوز، ارقم سلمان اور سند ابوزعبل کے نام سے کی گئی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے نابلس میں عورتا کے مقام پر تاریخی مزارات پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

ادھر رام اللہ کے علاقے البیرہ میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک مقامی رہنما الشیخ جمال الطویل کو انٹیلی جنس ادارے کے دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ الشیخ جمال الطویل کی اسرائیلی جیل سے رہائی کو محض چند روز ہی گذرے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کی گرفتاری مہم، حماس رہنما کو پیشی کا نوٹس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.