(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز علی الصباح نابلس کے جنوبی علاقے کفر قلیل میں مختلف مقامات پر چھاپا مار مہم چلائی اور گھروں کی تلاشی لی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سینکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے قصبے پر دھاوا بول دیا اور متعدد گھروں میں زبردستی داخل ہوگئے۔اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں کے ہمراہ سراغ رساں کتے بھی موجود تھے جنہیں دیکھ کر بچے اور خواتین سہم گئے۔ اس موقع پر کئی سابق اسیران کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور تلاشی کے بہانے توڑ پھوڑ کی گئی۔
اس موقع پر اسرائیلی فوج نے 13 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ دیگر کئی نوجوانوں کو موقع پر ہی تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا تھا۔