• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فسطینی خاتون شہید

ہفتہ 25-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1791
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوج کی جانب سے حسب معمول یہ کہانی گھڑی گئی ہے کہ فلسطینی خاتون کو گولیاں اس وقت ماری گئیں جب اس نے دو یہودی آباد کاروں کو راہ چلتے اپنی گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز مشرقی الخلیل شہر میں ’کریات اربع‘ یہودی کالونی کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی کار ڈرائیور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کار چلانے والی فلسطینی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کی مدد کے لیے امدادی کارکنوں اور ہلال احمر فلسطین کے عملے نے اس کے قریب جانے کی کوشش کی مگر اسرائیلی فوجیوں نے اسے طبی امداد فراہم کرانے سے روک دیا جس کے نتیجے میں وہ کئی گھنٹے خون میں لت پت رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ اسرائیلی فوجیوں نے شہیدہ کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا ہے۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والی فلسطینی خاتون کی شناخت مجد الخضور کے نام سے کی گئی ہے۔ جس کا تعلق الخلیل شہر کے بنی نعیم قصبے سے بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی خاتون پر فائرنگ کا واقعہ کریات اربع کالونی کے قریب ایک پٹرول پمپ پر پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی خاتون کی کار کی ٹکر سے دو یہودی میاں بیوی زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔ دونوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں زخمی یہودیوں کو ڈیوڈ کریسنٹ نامی اسرائیلی امدادی ادارے کی ایمبولینس کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم فلسطینی ہلال احمر کو زخمی فلسطینی لڑکی کی مدد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فسطینی خاتون شہید،palestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.