• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کی رائد صلاح کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تیاری

بدھ 23-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8354
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ رائد صلاح کے خلاف فرد جرم کی تیاری شروع کی ہے۔ دوسری جانب صہیونی عدالت نے الشیخ راید صلاح کی حراست میں آئندہ جمعرات تک کی توسیع کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ رائد صلاح کی طرف منسوب کردہ الزامات میں ایک ممنوعہ تنظیم کی رکنیت، اس کی سرگرمیوں میں شامل ہونے۔ اسرائیل کے خلاف نفرت اور تشدد پر اکسانے اور اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے جیسے الزامات  شامل ہیں۔

ان کی تازہ گرفتاری مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف فلسطینی تحریک میں ان کا موثر کردار ہے۔ صہیونی ریاست ان کے اس جاندار کردار سے سخت خوف کا شکار ہے۔

’قدس پریس‘ کے مطابق الشیخ رائد صلاح کے وکیل خالد الزبارقہ کا کہنا ہے کہ صہیونی عدالت نے الشیخ رائد صلاح کے جسمانی ریمانڈ میں پرسوں جمعرات تک کی توسیع کا حکم دیتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

جمعرات کو اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل الشیخ رائد صلاح کے خلاف نام نہاد الزامات کی چارج شیٹ اور فرد جرم پیش کرے گا۔

انسانی حقوق گروپ نے الشیخ رائد صلاح کی سرگرمیوں کو آئینی اور قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عالمی برادری سے انہیں ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ الشیخ راید صلاح کی جان کو خطرہ ہے۔ وہ عمر رسیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔

حال ہی میں ایک انسانی حقوق کی تنظیم نے دعویٰ کیا تھا اسے مصدقہ ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ دوران حراست وحشیانہ تشدد کرنے کے بعد ایک اسرائیلی فوجی افسر نے الشیخ رائد صلاح کو قتل کی دھمکی دی ہے اور ساتھ ہی اس کا کہنا ہے کہ وہ انہیں قتل کرکے یہ مشہور کردیں گے کہ رائد صلاح کی طبعی طور پر انتقال کر گئے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ صہیونی تفتیش کار جب الشیخ رائد صلاح کو قبلہ اوّل کے دفاع کی سرگرمیوں سے باز رکھنے میں ناکام رہے تو انہوں نے وحشیانہ تشدد اور قتل کی دھمکیوں کے ذریعے دہشت زدہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ رائد صلاح کو اسرائیلی فوج نے 15 جولائی کو ان کے آبائی شہر ام الفحم سے حراست میں لیا تھا۔ اسرائیلی خفیہ ادارے شاباک کے اہلکاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ الشیخ رائد صلاح اسرائیل کے خلاف نفرت اور تشدد کو بھڑکانے اور صہیونیوں کے قتل پرفلسطینیوں کو اکسانے کے ذمہ دار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کی رائد صلاح کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تیاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.