• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے گولیاں مار کر زخمی کرنے کے بعد فلسطینی لڑکی گرفتارکرلی

ہفتہ 31-12-2016
in فلسطین
0
0Pala5517
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی قصبے قلندیا میں قائم ایک چیک پوسٹ کے قریب سے گذرنے والے فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر زخمی کرنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کی گئی فلسطینی لڑکی اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کررہی تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے ایک بیان میں بتایا کہ فوجیوں نے قلندیا چوکی کے قریب ایک مشکوک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر زخمی کیا جس کے بعد اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجیوں کو شبہ ہے کہ فلسطینی لڑکی یہودی فوجیوں پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی کا تعلق بیت المقدس سے ہے اور اس کی عمر 35 سال ہے۔ گولیاں لگنے سے اسے درمیانے درجے زخم آئے ہیں۔ لڑکی کو زخمی کرنے کے بعد اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی فلسطینی لڑکی کا تعلق بیت المقدس کے مشرقی قصبے العیساویہ سے ہے۔ وہ اپنے کپڑوں میں ایک چاقو چھپانے کی کوشش کررہی تھی جب اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی کو بیت المقدس میں ’ھداسا عین کارم‘ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی امدادی ادارے ہلال احمر فلسطین کے مطابق فلسطینی لڑکی کو گولیاں مارنے کے بعد دیر تک سڑک پرپھینک دیا تھا۔ امدادی کارکنوں نے زخمی لڑکی تک رسائی کی کوشش کی مگر قابض فوج نے انہیں آگے نہیں جانے دیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج نے گولیاں مار کر زخمی کرنے کے بعد فلسطینی لڑکی گرفتارکرلی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.