• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کو ملانے والے دو اہم راستے بند کردیے

اتوار 27-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5168
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم تاریخی جامع مسجد الابراہیمی کی طرف جانے والے دو اہم راستوں کو کنکریٹ کے بھاری بلاک کھڑے کرکے ہرقسم کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔ دوسری جانب صہیونی انتظامیہ کی طرف سے راستوں کی بندش کے نتیجے میں فلسطینی نمازیوں کو مسجد تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز صہیونی فورسز نے مسجد ابراہیمی کے قریب واقع طارق بن زیاد اسکول کے قریب سے گذرنے والی دونوں سڑکوں پر بھاری بلاک کھڑے کرکے ان پر آمد ورفت بند کردی۔

سڑکوں پر بلاک کھڑے کرکے انہیں بند کرنے کی مذموم سازش کے نتیجے میں مسجد کی مشرقی اور جنوبی سمت کی طرف سے آنے والے نمازیوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر الخلیل شہر میں یہودی آباد کاروں نے پرانے الخلیل شہر میں نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ مسجد ابراہیمی سے چند گز کے فاصلے پر پیش آیا۔ یہودی آباد کاروں کے حملے کے وقت اسرائیلی فوج کچھ ہی فاصلے پر تماشا دیکھتی رہی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج نے مسجد ابراہیمی کو ملانے والے دو اہم راستے بند کردیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.