• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے فلسطینی خاندان کو اس کے مکان سے نکال دیا

بدھ 06-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8462
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں الشیخ جراح کے مقام پر واقع ایک مکان میں 52 سال سے مقیم شمسانہ خاندانوں کو اس کے گھر سے زبردستی نکال باہر کرنے کے بعد گھریہودیوں کے حوالے کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے منگل کو علی الصباح شمسانہ خاندان کے باون سال سے ملکیتی مکان کا محاصرہ کیا اور گھر میں مقیم الحاج شمسانہ اور اس کے دو بیٹوں کے خاندانوں کو نکال باہر کرنے کے بعد گھر میں موجود تمام سامان بھی باہر پھینک دیا گیا۔

بعد ازاں یہودیوں کے ایک گروپ کو یہ مکان الاٹ کر دیا گیا ہے۔

گھر میں 82 سالہ الحاج ایوب شمسانہ، اس کی اہلیہ، دو بیٹوں محمد اور اس کی فیملی اور دوسرے بیٹے کی فیملی رہ رہے تھے۔ شمسانہ خاندان کئی سال سے مکان کی ملکیت کے حقوق کے لیے اسرائیلی عدالتوں میں قانونی جنگ لڑ رہے تھے مگر یکے بعد دیگر تمام عدالتوں نے انہیں مکان خالی کرنے اور مبینہ طور پر مکان کے مالک یہودیو دعوے دیداروں کو مکان واپس کرنے کے فیصلے صادر کیے۔ سنہ 2015ء کو اسرائیل کی سپریم کورٹ نے بھی شمسانہ خاندان کو مکان خالی کرانے کا حکم دیا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج کئی بار شمسانہ خاندان کو بہ زور گھر سے نکالنے کی کوششیں کرتی رہی ہے۔ آج منگل کو اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے گھر میں گھس کر وہاں پر موجود تمام افراد کو نکال باہر کیا۔

الحاج ایوب شمسانہ نے بتایا خالی کرایا گیا مکان سنہ52 سال سے ان کی ملکیت میں تھا مگر صہیونی اس پر اپنا مالکانہ حق جتلانے کا جھوٹا دعویٰ کرتے تھے۔

دکھ اور حسرت کی کیفیت سے دوچار معمر ایوب شمسانہ نے کہا کہ ’یہ سب ایک حرامی اور ناجائز ریاست کی کارروائی ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنا پیٹ کاٹ کر مکان کی تعمیر اوربچوں کی پرورش کی۔ وہ باون سال سے اس مکان میں رہتے چلے آئے ہیں۔ یہ مکان انہوں نے اردنی املاک متروکہ سے خرید کیا مگراس پر صہیونیوں نے ناجائز دعویٰ کیا اور بزدل فوج کی مدد سے مکان ان سے چھین لیا۔

ان کے بیٹے محمد شماسنہ نے بتایا کہ میرے والد سنہ 1964ء سے اس مکان میں رہ رہے ہیں۔ اس وقت القدس پر انتظامی کنٹرول اردن کے ہاتھ میں تھا۔ ہمارے خاندان کے افراد نے یہ مکان اردنی املاک متروکہ سے خرید لیا۔ سنہ 1967ء میں جب اسرائیل نے القدس پرقبضہ کیا تو ہمارے خاندان کو مالک کے بجائے کرایہ دار قرار دیا گیا۔

سنہ 1972ء کے بعد ہم ہرسال مکان کرائے پرلینے کے معاہدے کی تجدید کرتے رہے یہاں تک کہ 2009ء میں صہیونی حکام نے دعویٰ کیا کہ اس مکان کے مالکان مل گئے ہیں۔ اس لیے اب آپ مکان خالی کردیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج نے فلسطینی خاندان کو اس کے مکان سے نکال دیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.