• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے غزہ کے شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں آنے پرپابندی عائد کردی

جمعرات 17-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0688
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شہریوں کی غرب اردن اور وہاں سے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے آنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج جمعرات کے روز شمالی غزہ سے غرب اردن کو ملانے والی ’’اریز‘‘گذرگاہ سے کسی بھی فلسطینی کو کل نماز جمعہ کے لیے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے شہر جو نماز جمعہ قبلہ اوّل میں ادا کرنا چاہتے ہیں ایک روز قبل ہی گذرگاہ پراپنی رجسٹریشن کراتے ہیں جس کے بعد اگلے روز انہیں مغربی کنارے اور بیت المقدس کے سفرکی اجازت دی جاتی ہے۔

فلسطینی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نماز جمعہ کے لیے قبلہ اوّل میں آنے والے فلسطینیوں کوغرب اردن اور بیت المقدس میں داخل ہونےسے روک دیا گیا ہے تاہم صہیونی حکام کی جانب سے اس کی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

نماز جمعہ کے علاوہ بھی غزہ کی پٹی سے شہری نمازوں کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ میں جاتے رہتے ہیں مگران کے سفرمیں اسرائیل کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ آج جمعرات کو مسجد اقصیٰ کے لیے غزہ کے 300 شہریوں کے نام فائنل کیے گئے تھے صہیونی حکام نے اب انہیں سفر سے روک دیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی فوج نے غزہ کے شہریوں کی مسجد اقصیٰ میں آنے پرپابندی عائد کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.